Afghan Affairs

6/recent/ticker-posts

پی آئی اے کابل پہنچنے والی دنیا کی پہلی ایئر لائن

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد کمرشل پروازیں شروع ہو گئیں، کابل سے پہلی غیر ملکی کمرشل پرواز روانہ ہو گئی۔ پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) دنیا کی پہلی ائیر لائن ہے جس کی مسافر پرواز طالبان حکومت کے قیام کے بعد سب سے پہلے کابل پہنچی اور پھر کابل سے واپس اسلام آباد پہنچ گئی۔ کابل پہنچنے والی پرواز میں 10 مسافر سوار تھے جن میں بیشتر عملے کے ارکان تھے ، جبکہ اسلام آباد پہنچنے والی پرواز میں 70 افراد سوار تھے جن میں غیر ملکی امدادی اداروں میں کام کرنے والے افراد کے رشتہ دار بھی شامل تھے،۔ دوسری جانب کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی خواتین ڈیوٹی پر واپس آگئیں۔ گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر تعینات افغان پولیس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر واپس آگئے تھے اور وہاں تعینات بدری فورس کے دستوں کے ساتھ چیک پوائنٹس پر موجود تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Post a Comment

0 Comments